ملک میں گزشتہ آٹھ سالوں میں سی جی ایچ ایس مراکز کی تعداد 25 سے بڑھ کر 77 ہو گئی : ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میسور، کرناٹک اور چندر پور، مہاراشٹر میں سی جی ایچ ایس ویلنس سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افسران کو صحت کی معیاری خدمات اور بہبود فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میںسی جی ایچ ایس مراکز کی تعداد 2014 میں 25 سے بڑھ کر 2022 میں 77 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نہ صرف ایچ ڈبلیو سی کھول کر، بلکہ میڈیکل کالجوں کے ذریعے طبی پیشہ ور افراد اور ان کی تربیت کو یقینی بنا کر ‘ٹوکن ٹوٹل’ نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے۔مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کی خدمات کو ملک کے دور دراز حصوں تک پہنچانے کے لیے ٹیلی کنسلٹیشن اور اے بی ڈی ایم جیسے ڈیجیٹل کی مدد لی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ کئی جن او شدھی کیندر قائم کیے گئے ہیں اور آیوشمان بھارت یوجنا شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سبھی کے لیے صحت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اصلاحات کر رہی ہے۔