ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 20 اموات

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 4,624 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 467 افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے ۔ ملک میں اب تک 2,20,66,25,120 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 49,622 ہو گئی ہے ۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,97,269 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,064 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,456 بڑھ کر 4,42,16,583 تک پہنچ گئی ہے ۔