ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی میں اضافہ، گزشتہ 2 برسوں کا تقابلی جائزہ
حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) ملک میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حادثات کی روک تھام کے لئے قومی سطح پر شعور بیداری مہم کے باوجود قواعد کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں حادثات اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 2024ء کے مقابلہ 2025ء میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے کیسیس میں اضافہ درج کیا گیا۔ ملک میں سب سے زیادہ کیسیس ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ سے متعلق ہے۔ 2024ء میں 2562222 کیسیس درج کئے گئے تھے جو 2025ء میں بڑھ کر 4128590 ہوچکے ہیں۔ رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کیسیس دوسرے نمبر پر ہیں۔ 2024ء میں 465242 کیسیس درج کئے گئے تھے جو 2025ء میں بڑھ کر 607297 ہوچکے ہیں۔ اوور اسپیڈ، ٹرپل رائیڈنگ، سگنل توڑنے، سیل فون ڈرائیونگ، ڈرنک اینڈ ڈرائیونگ اور سیٹ بیلٹ کے بغیر درج کئے گئے مقدمات کی تعداد میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کیسیس کی تعداد میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شعور بیداری خاص طور پر نوجوانوں کو ٹریفک قواعد کے بارے میں ترغیب دینے کا مشورہ دیا ہے۔1