ملک میں 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے کووڈ ویکسین منظور

,

   

نئی دہلی :ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے کل ملک میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کیافراد کیلئے زایڈس کیڈیلا کی دنیا کی پہلے ڈی این اے پلیٹ فارم پر مبنی کووڈ-19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔حکومت کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ موضوع کی ماہر کمیٹی نے جمعرات کو ایک میٹنگ میں زائکووی ڈی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی سفارش کی۔توقع ہے کہ ستمبر میں 12سے 18سال عمر کے بچوں کو یہ ویکسین دی جائے گی ۔زائکووی ڈی ملک میں منظور شدہ کووڈ-19 ویکسین کے بڑے پورٹ فولیو میں شامل ہونے والی چھٹی ویکسین بن گئی ہے جو روس کے ا سپوتنک V ، امریکہ کی ماڈرنا ، اور جانسن اینڈ جانسن کے بعد ، مقامی طور پر تیار کی جانے والی کوویشیلڈ اور کوویکسین کے علاوہ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط یا اواخر میں ویکسین سربراہ کی جائے گی ۔ کمپنی نے بتایا کہ ویکسین کی قیمت کا آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں اعلان کیا جائے گا ۔سکریٹری ، بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر رینو سوروپ نے کہا کہ ویکسین نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہوگی ۔