حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ سروپا جو ملک پیٹ پلے گراؤنڈ علاقہ کے ساکن لعل سنگھ کی بیٹی تھی ۔ کل رات لڑکی مکان میں اپنے عاشق کے ہمراہ آچکی تھی ۔ عاشق اور سروپا نے بذریعہ ویڈیو کال لڑکی کے والدین سے بات چیت کی اور اس کے بعد لڑکی مشتبہ طور پر اپنے کمرے میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سروپا اور اس کا عاشق پروین گذشتہ دو سال سے محبت کرتے تھے اور ان دونوں کی شادی کیلئے ان کے افراد خاندان نے رضامندی ظاہر کی تھی ۔ لڑکی زیر تعلیم تھی ۔ سنکراتی تہوار کیلئے سروپا کے والدین اپنے آبائی مقام گئے ہوئے تھے اور تنہائی میں پروین سروپا کے گھر آیا اور لڑکی کے والدین سے ویڈیو کال پر بات کی ۔ جس کے بعد اس نے فون پر بات نہیں کی ۔ اس بات سے پریشان لڑکی کے والدین نے قریبی رشتہ دار کو مکان روانہ کیا جہاں لڑکی کی خودکشی کا علم ہوا ۔ ع