ملک پیٹ میں کانگریس امیدوار شیخ اکبر کی کامیابی پر ترقی ہوگی

   

گزشتہ 15 سال سے حلقہ نظرانداز، انتخابی مہم سے عوام سے ملاقات
حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) ریاست میں کانگریس کے اقتدار اور حلقہ اسمبلی ملک پیٹ میں شیخ اکبر کی کامیابی حلقہ کی ترقی کے لئے ڈبل انجن ثابت ہوگی۔ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ گزشتہ 15 برسوں سے نظرانداز کئے جانے والے حلقوں میں سرفہرست شمار کیا جانے لگا ہے کیوں کہ منتخبہ رکن اسمبلی حلقہ کی ترقی سے زیادہ اپنی ترقی کے لئے فکرمند ہیں۔ جناب شیخ اکبر نے آج اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں میں پدیاترا اور گزشتہ شب اولڈ ملک پیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کی ترقی صرف سڑکوں یا ڈرینج کی صفائی سے ممکن نہیں ہوگی بلکہ حلقہ کے تمام محلہ جات اور علاقوں میں صفائی کے مناسب انتظامات کے ساتھ ساتھ صحت عامہ، تعلیمی ترقی اور نوجوانوں کو بہتر ملازمتوں کی فراہمی کے ذریعہ اُن کی معیشت کو مستحکم کرتے ہوئے ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ جناب شیخ اکبر امیدوار کانگریس حلقہ اسمبلی ملک پیٹ نے شہر کے حلقہ جات اسمبلی میں جہاں مجلسی ارکان اسمبلی نمائندگی کرتے ہیں اُن حلقوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اِن حلقہ جات اسمبلی میں یقینی طور پر ترقی کی ضرورت ہے لیکن حلقہ اسمبلی ملک پیٹ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے اور اُنھیںقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ممکن ہے۔ جناب شیخ اکبر نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے ترقیاتی منصوبہ میں نوجوانوں کی ترقی کے علاوہ خواتین کو خود مکتفی بنانے کے ساتھ ساتھ اُن کے لئے بہترین تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اُن کا مقصد ہے۔ اُنھوں نے کانگریس کی 6 ضمانتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اِن ضمانتوں پر عمل آوری حلقہ کے ہر فرد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔