بھدرک ۔ اڈیشہ ۔ /17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر راجناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا کہ ملک کا چوکیدار غریب آدمی ہے ۔ وہ چور نہیں ہے ۔ انہوں نے صدرکانگر یس راہول گاندھی پر برہمی ظاہر کی کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مسلسل ’’چور‘‘ ہونے کا ریمارک کررہے ہیں ۔ اڈیشہ کے ٹاؤن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم مودی ملک کے چوکیدار ہیں چور نہیں اور وہ اس ملک کی پوری دیانتداری سے چوکیداری کررہے ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد دوبارہ وزیراعظم بن کر ایمانداری ، یکجہتی کے ساتھ کام کریں گے ۔ چوکیدار چور ہے جیسے راہول گاندھی کے جملوں کا حوالہ دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ رفائیل لڑاکا طیاروں کی خریدی کے معاملے میں حکومت نے کوئی بدعنوانی نہیں کی ہے ۔