ملک کی تمام ریاستوں کے راج بھون کے سامنے کانگریس کا احتجاج

   

پداپلی۔ آل انڈیا نیشنل کانگریس پارٹی کے احکامات کے مطابق تلنگانہ پردیش کانگریس کی زیر صدارت ملک بھر کے تمام ریاستوں کے راج بھون کے سامنے ” جمہوریت کا تحفظ کریں ۔ آئین کی حفاظت کریں ” کی نعرہ بازی کے ساتھ تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے متحدہ طور پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے. اسی ضمن میں پداپلی کلکٹریٹ میں دھرنا کیا گیا. اس موقع پر کانگریس پارٹی ضلعی صدر ایرلاکوموریّا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے جمہوریت کا مذاق اڑا کر آئینی اقدار کو پامال کررہی ہے. گذشتہ چند برسوں سے مدھیہ پردیش’ کرناٹک’ منی پور’ راجستھان میں مرکزی حکومت وہاں کی حکومتوں کو پریشان کرتے ہوئے اپنی دولت کی طاقت سے آئینی اقدار کا خون کررہی ہے.اس احتجاج میں مادرابوینہ روی کمار، گمڈی پرساد، سوتراپو پرمیش، ویمولہ راجو،بوڈو پلی ترو پتی، گڈم کرشنا، داسری وجئے ، کٹکوری سندیپ، ماٹوری نرسیا، وینکٹ سوامی، شنکر، راجیا اور دیگر نمایندے و کارکنان نے اس میں حصہ لیا۔

نامعلوم ضعیف شخص کی نعش دستیاب
جگتیال ۔ضلع جگتیال میں گلہ پلی منڈل راگھورامولہ کوٹہ اسٹیج کے قریب نہ معلوم ضعیف شخص کی نعش دستیاب راستہ چلنے والے پولس کو اطلاع دینے پر جگتیال رورل پولس سب انسپیکٹر ستیش نے مقام حادٹہ پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہویے نعش کو سرکاری دوخانہ کے مارچری روم میں محفوظ کردیا مقامی عوام کی اطلاع کے مطابق کافی عرصہ سے کسی دوسرے مقام سے آکر تنہا زندگی گزار رہا تھا پولس تحقیقات میں مصروف ہے ۔