لکھنؤ: ملک کی سب سے بڑی اسمبلی اب پیپر لیس ہو چکی ہے 403 رکنی اتر پردیش قانون ساز اسمبلی اب ای ودھان کے تحت کام کرے گی 23 مئی سے شروع ہونے والا ودھان سبھا کا بجٹ اجلاس مکمل طور پر ہائی ٹیک ہوگا، ارکان کے سوالات اور وزراء کے جوابات سب ٹیبلٹ کے ذریعے ہوں گے،یہی نہیں عام عوام ایوان میں اپنے منتخب نمائندوں کے رویے کو بھی لائیو ٹریک کر سکیں گے اس کے لیے اسمبلی کی تمام سیٹوں پر ٹیبلٹ لگا دیے گئے ہیں جمعہ کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ای ودھان سبھا کا آغاز کیا اس سے پہلے جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ہائی ٹیک اسمبلی کا معائنہ کیا آج لوک سبھا کے اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے اس کے بعد تمام ایم ایل اے اور وزراء کے ساتھ ساتھ سکریٹریٹ کے عملے کی ٹریننگ شروع ہو جائے گی قابل ذکر ہے کہ یوپی سے پہلے ناگالینڈ کی اسمبلی اس طرح کے نظام کے ساتھ پیپر لیس تھی یہ کامیابی اس لیے بھی بڑی ہے کہ لوک سبھا میں بھی پیپر لیس سسٹم لاگو نہیں ہوا ہے۔