ملک کے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے وزیراعظم مودی کی کوشش: چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ

,

   

بھوپال: چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی آج ملک کے اہم مسائل جیسے معیشت‘ بڑھتی بیروزگاری اور کسانوں کی خودکشی وغیرہ سے عوام کی توجہ ہٹاکر سی اے اے اور پاکستان کی جانب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم کسانوں اور نوجوانوں کے تعلق سے بات نہیں کرتے، وہ صرف سی اے اے اور پاکستان کے مو ضوع پر گفتگو کرتے ہیں لیکن عوام کافی سمجھ دار ہیں۔

مسٹر ناتھ نے کہا کہ معیشت ٹھپ ہونے کی وجہ سے کئی صنعتی ادارے بند ہوچکے ہیں۔ یہی وہ ادارے تھے جو پندرہ سال قبل بی جے پی کی حکومت میں کھولے گئے تھے آج پھر بی جے پی دور حکومت میں بند ہوچکے ہیں۔چیف منسٹر کمل ناتھ یہاں 3,000کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔