ملک کے محفوظ شہروں میں حیدرآباد کو تیسرا مقام

   

پہلے مقام پر کولکتہ دوسرے مقام پر پونے ، این سی آر بی کی رپورٹ میں انکشاف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک کے محفوظ ترین شہروں میں حیدرآباد کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے جب کہ کولکتہ کو پہلا اور پونے کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ نیشنل کرائم اسٹیٹکس ایجنسی ( این سی آر بی ) نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد ملک میں ایک محفوظ ترین شہر بن کر ابھر رہا ہے ۔ ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے حیدرآباد میں جرائم کی شرح بہت کم ہے ۔ اس سلسلہ میں ملک کے محفوظ ترین شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں شہر حیدرآباد کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس معاملے میں ریاست مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کو پہلا اور مہاراشٹرا کے شہر پونے کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ این سی آر بی نے بڑے شہروں میں فی لاکھ آبادی کے اوسط جرائم کی بنیاد پر محفوظ ترین شہروں کی فہرست کا اعلان کیا ہے ۔ آئی پی سی دفعات کے ساتھ ساتھ خصوصی اور مقامی قوانین کے تحت درج کئے گئے جرائم پر غور کیا گیا ہے ۔ ان اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں کولکتہ میں فی لاکھ آبادی کے اوسط 86.5 کیس رپورٹ ہوئے پونے میں 280.7 اور حیدرآباد میں 299.2 کیسیس رپورٹ ہوئے این سی آر بی نے 20 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 19 شہروں میں درج مقدمات پر غور و خوض کرنے کے بعد محفوظ ترین شہروں کی درجہ بندی کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے ۔ کولکتہ میں خواتین کے خلاف سال 2022 میں جرائم کے 1890 واقعات پیش آئے جب کہ سال 2021 میں 1783 واقعات پیش آئے تھے ۔ جہاں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح 27.1 فی لاکھ آبادی ہے ۔ عصمت ریزی کے 11 اور قتل کے 34 کیس درج ہوئے تلنگانہ پولیس کے سخت اقدامات کی وجہ سے قتل کے وارداتوں میں زبردست کمی آئی ہے ۔ سخت اقدامات ، تیز رفتار سزاؤں اور شعور بیداری پروگرامس کی وجہ سے ہر سال قتل کی وارداتیں گھٹ رہی ہیں ۔ سال 2021 کے بہ نسبت سال 2022 میں قتل کی شرح میں 12.5 فیصد کمی آئی ہے ۔ این سی آر بی کے مطابق سال 2021 میں قتل کے 1026 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ پچھلے سال یہ تعداد گھٹ کر 937 ہوگئی ۔ پولیس نے قتل کے ان مقدمات میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں اس کے علاوہ این سی آر بی نے بتایا کہ ریلوے میں ہونے والے جرائم بھی تلنگانہ میں پوری طرح قابو میں ہیں ۔ جب کہ گجرات ، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ ، مہاراشٹرا ، دہلی اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں ریلوے جرائم کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے ۔۔ ن