Monday , May 25 2020

ممبئی ایرپورٹ پر سکیورٹی کے 10 جوان کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو

ممبئی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ایرپورٹ پر تعینات سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے 10 جوان کے کورونا ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے ۔ نیم فوجی دستوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے تمام 152 جوانوں کا کورونا ٹسٹ کروایا جائے ۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ /27 مارچ کو ہمارے جوانوں میں سے ایک جوان کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ۔ اس جوان سے دیگر 11 جوان ربط رکھے ہوئے تھے اس لئے یہ بھی متاثر ہوئے ۔ احتیاط کے طور پر ان کا ٹسٹ کروایا گیا تو یہ پازیٹیو نکلا ۔ ایک کیمپ میں 152 جوان تعینات تھے ۔ ان تمام کو احتیاطی طور پر ٹسٹ کروانے کا مشور ہ دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT