ممبئی بلدی الیکشن کاستمبریا اکتوبر میں انعقاد

   

ممبئی : ممبئی میونسپل الیکشن ستمبریا اکتوبر میں ممکن ہیں،مہاراشٹر الیکشن کمیشن کا ایک سرکلر ہوگیاہے ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی میں ستمبر – اکتوبر میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے یکم جولائی 2023 تک کی اسمبلی حلقہ میں ووٹر رجسٹریشن کو ووٹرز لسٹ میں استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے بھی ایک چینل سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ بی ایم سی الیکشن ستمبر تا اکتوبرمیں ہوسکتے ہیں۔