ممبئی حملہ کیس : طہور رانا انڈیا کی درخواست پر امریکہ میں گرفتار

   

واشنگٹن : پاکستانی نژاد کناڈا کا بزنس مین طہور رانا کو ہندوستان کی درخواست برائے حوالگی پر لاس اینجلس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی پراسکیوٹرز کے مطابق انڈیا نے رانا کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے جس کا 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملہ میں رول ہے، جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 59 سالہ رانا ڈیوڈ ہیڈلے کا بچپن کا دوست ہے جسے کورونا سے متاثر ہونے پر امریکی عدالت نے ہمدردی کی بنیاد پر جیل سے حال ہی میں رہا کیا ہے۔ رانا ہندوستان میں مفرور مجرم ہے۔