ممبئی 2اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں سینٹرل ریلوے کی ہاربر لائن لوکل ٹرین کے پٹری کے اتر جانے کی وجہ سے شیواجی مہاراج ٹرمینس اورباندرہ، اندھیری اور گورے گاؤں کے درمیان لوکل ٹرین خدمات بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر پریشان ہوگئے ۔آج گاندھی جینتی کی تعطیل ہونے کے سبب ٹرینوں میں دفاتر جانے والوں کی تعداد کم تھی ۔