ممبئی: مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخاب ختم ہوئے ابھی 2 روز ہی ہوئے ہیں اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے ممبئی میں سی این جی کی قیمت 2 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے جس پر کانگریس نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الیکشن ختم، وصولی شروع۔ ممبئی میں سی این جی کی قیمت 2 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ابھی 2 دن پہلے یوپی میں بھی سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی تھی۔