ممبئی میں طوفان اور تیزبارش ۔ 8 افراد ہلاک ، 69زخمی

,

   

ممبئی : ممبئی میں طوفان اور تیزبارش میں دو حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوگئے ہیں۔ چیف منسٹر ایکناتھ شندے اور ڈپٹی سی ایم دیویندرفڈنویس نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور راحت کا اعلان کیا ہے ۔شہر میں دو الگ الگ واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے۔ گھاٹ کوپر میں ہورڈنگ کا ایک بہت بڑا حادثہ پیش آیا اور وڈالا میں ایک عمودی اسٹیل پارکنگ لاٹ منہدم ہوگیا۔ ممبئی میں دھول بھری ہوائوں کے ساتھ طوفان نے شہر کو دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک اپنی لپیٹ میں رکھا۔