ممبئی میں کل غذائیت سے متعلق بیداری مہم کا آغاز

   

نئی دہلی ۔ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ پوشن ماہ کے ایک حصے کے طور پر‘غذائیت سے متعلق بیداری مہم پروگراموں کی ایک سیریز سماج کے مختلف طبقات کے درمیان 6 ستمبر کو ممبئی کے مختلف علاقوں میں شروع کی جائے گی۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ ‘غذائیت سے آگاہی مہم’ پروگرام کا اہتمام مرکزی وزارت برائے خواتین و ترقی اطفال اور مرکزی وزارت اقلیتی امورکے آفس کی جانب سے انجمن اسلام گرلز اسکول ، ایس. وی روڈ ، باندرہ ویسٹ، مہاتما گاندھی سیوا مندر ہال ، ایس وی روڈ ، باندرہ ویسٹ آور لیڈی آف گڈ کونسل ہائی اسکول ، سائن اور پارزور فاؤنڈیشن دی دادرآ تھورنن انسٹی ٹیوٹ دادر میں یہ مہم شروع کی کی جائے گی۔ مرکزی خواتین وترقی اطفال کی وزیر اسمرتی ایرانی ان تمام پروگراموں میں موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت کی ‘پوشن مہم’ ملک میں غذائیت کے منفی اور مضر اثرات کو روکنے کی ‘مہا ابھیان’ مہم ثابت ہوئی ہے ۔ ‘پوشن ابھیان (وزیراعظم کی جامع اسکیم برائے جامع غذائیت) مرکزی وزارت برائے خواتین و اطفال کا ایک اہم پروگرام ہے جو بچوں ، نوعمر لڑکیوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی عدم غذائیت کو دور کرنے کے لیے ان کی صحت ، تندرستی اور غذائیت سے بھرپور غذا کو یقینی بنانے کا پروگرام ہے ۔