ممبئی: جھارکھنڈ تبریز اانصاری ہجومی تشدد کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے پر ممبئی سائبر سیل پولیس نے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا۔شیو سینا کے رکن رامیش سولانکی کی جانب سے ممبئی پولیس میں یہ شکایت درج کروائی گئی۔ رمیش نے بتایا کہ ٹک ٹاک نے اس حساس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ہے اور اس ویڈیو کو پھیلانے والے تین افراد کے اکاؤنٹ کو معطل کردیا ہے۔ رمیش نے مزید بتایا کہ ٹک ٹاک پر ویڈیو اس ویڈیو کے بارے میں مجھے اطلاع دی گئی۔“
اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ تبریز انصاری کو جھارکھنڈ میں جئے شری رام نعرہ نہ لگانے پر انہیں درخت سے باندھ کر خوب مارا پیٹا گیا۔ بعد ازاں دواخانہ میں دوران علاج ان کی موت واقع ہوگئی۔