ممبئی کا آج پنجاب سے مقابلہ

   

دبئی۔ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیم جس نے مسلسل پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے وہ اتوار کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں آئی پی ایل کے پلے آف میں اپنی دعویداری مضبوط کرنے اترے گی جبکہ پنجاب کا ہدف اپنی امیدوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ممبئی نے پچھلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں لگاتار پانچویں کامیابی اپنے نام کرلی جبکہ پنجاب نے کرو یا مرو کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔