ممبئی ہائی کورٹ نے ممبئی۔احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کو گرین سگنل دے دیا

   

ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو آئندہ ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کو “قومی اہمیت” کی اسکیم قرار دیتے ہوئے اسے منظوری دے دی۔ ممبئی کے مضافاتی علاقے وکرولی میں اس کی زمین کے حصول کو چیلنج کرنے والی گودریج اینڈ بوائس مینوفیکچرنگ کمپنی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ایک حکم جاری کیا۔جسٹس آر ڈی دھنوکا اور جسٹس ایم ایم ساتھے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ “حاصل کرنے میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہے ۔” یہ کہتے ہوئے عدالت نے منصوبے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ حکومت اور گودریج گروپ کے درمیان سال 2019 میں کمپنی کی زمین کے حصول پر تنازعہ چل رہا ہے ۔ جاپانی تعاون سے بننے والے اس پروجیکٹ کو وزیر اعظم مودی کا پسندیدہ پروجیکٹ مانا جاتا ہے ۔بلیٹ ٹرین پروجیکٹ 508 کلومیٹر لمبا ہوگا جس میں 21 کلومیٹر حصہ زیرزمین ہوگا، اس زیرزمین سرنگ کا ایک سرا جس طرف کھلے گا وہاں وکرولی میں زمین پر گودریج کمپنی کا مالکانہ حق ہے اور جس کا حکومت نے حصول کرلیا ہے ۔