مسلمان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، مسلمان ہر وقت اس ملک کی ترقی میں بردران وطن کے شانہ بشانہ کھڑے رہتا ہے۔
44 سالہ مرتضی علی یہ ایک محقق اور ایک سائنس دان ہے، ایک بہت بڑی منجھی ہوئی شخصیت ہے انھوں نے پلوامہ حملہ میں مارے گئے جوانوں کے اہل خانہ کے لئے 110 کڑوڑ روپیے کا اعلان کیا اور حب الوطنی اور انسانیت کی ایک عظیم الشان مثال قائم کی۔
انہوں نے وزیراعظم مودی کو ایک ای میل ارسال کی اور اس میں کہا ہے کہ اپ اس رقم کو انکے لیے خرچ کیجئے میں یہ رقم اس ویلفیئر کے حوالے کر رہا ہوں۔
اٹو موبائل کاروبار سے تعلق رکھنے والے حمید کوٹہ کی یونیورسٹی سے کومرس کا نصاب مکمل کیا تھا۔ اب وہ ممبئی میں ایک سائنس دان کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے ٹائمز اف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنے مادر وطن کے لئے قربانی دی مجھے ان کی مدد کرنے پر فخر ہے، اور ہم سبکو بھی اس ملک کے لئے اپنا خون دینے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے ایک ایسی ٹکنالوجی ایجاد کی ہے جو گاڑی کو بغیر کسی جی پی ایس اور کسی کیمرے کے ٹریس کرنے میں مدد ملتی ہے اور گاڑی کو رستہ بھی بتاتی ہے۔