ممتابنرجی نے سابقہ کوتاہیوں کا ریکارڈ توڑڈالا: یو پی وزیر

   

لکھنو۔4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے سینئر بی جے پی لیڈر اور وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ ممتا بنرجی جو غیر جمہوری عادات کے لیے مشہور ہیں، اپنے کوتاہیوں کے تمام سابقہ ریکارڈز کو توڑ ڈالا۔ انہوں نے یہ ریمارک ممتابنرجی کی جانب سے دھرنا منظم کرنے پر کیا ہے۔ یہ احتجاجی دھرنا ممتا بنرجی نے سی بی آئی کی جانب سے کلکتہ پولیس چیف سے چٹ فنڈ معاملہ میں پوچھ تاچھ پر کیا ہے اور یو پی وزیر نے ممتا کے اس برتائو کو مخالف دستوری و وفاقی قرار دیا ہے۔ اتوار کو حکومت مغربی بنگال نے یو پی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جو کلکتہ میں دو ریالیز کو مخاطب کرنے والے تھے، ان کی ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ممتا بنرجی کا رویہ چاہے وہ بی جے پی رتھ یاترا ہو یا پھر امیت شاہ اور یوگی کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کا معاملہ ہو۔ ممتا نے اپنے سابقہ تمام ریکارڈز کو بالائے طاق رکھ دیا۔ جبکہ مودی جی خود بھی سی بی آئی کے لیے حاضری کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ممتا نے اس کا بھی کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھا اور سی بی آئی عہدیداروں کو اجازت نہیں دی۔