کولکتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف منفرد احتجاج کیا ۔انہوں نے آج الکٹرک اسکوٹر کی عقبی نشست پر بیٹھ کر ریاستی سکریٹریٹ نبانا کا سفر کیا ۔ بنرجی کو اسکوٹر کے پیچھے بیٹھا ہوا دیکھا گیا ۔ یہ اسکوٹر ریاستی وزیر فرحاد حکیم چلارہے تھے ۔ اسکوٹر بیاٹری سے چلنے والی الکٹرک اسکوٹر ہے ۔ ممتابنرجی نے اپنے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی تھاما تھا جس پر پٹرول کی قیمت میںاضافہ کے خلاف احتجاجی ریمارک تھے ۔ 45منٹ کی سواری کے بعد سکریٹریٹ پہنچ کر ممتابنرجی نے مرکز کی بی جے پی زیرقیادت مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ہم پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے خلاف آخر تک احتجاج کرتے رہیں گے ۔ مودی حکومت عوام سے صرف جھوٹے وعدے کررہی ہے۔مودی اور امیت شاہ دونوں ملکر ملک کو بیچ رہے ہیں ۔