کولکتہ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال وزیر اعلیٰ جنھوں نے گزشتہ ہفتہ جس مقام پر دھرنا منظم کیا تھا اسی مقام پر دھرنا دینے کے لئے بی جے پی نے پولیس سے اجازت طلب کی ہے۔ بی جے پی اسٹیٹ جنرل سکریٹری سانیتن باسو نے میٹرو چیانل پر 21 اور 23 فروری کو دھرنا دینے کے لئے پولیس سے اجازت مانگی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ریاست میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے ’’جمہوریت بحالی‘‘ دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ماضی میں جب بھی اُن کی پارٹی نے اجازت طلب کی پولیس نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اس دھرنا کے باعث ٹریفک خلل واقع ہوگا لیکن پھر ممتا کو کس طرح پولیس اجازت دیتی ہے۔ممتا بنرجی نے اسی مقام پر 3 تا 5 فروری کو سی بی آئی نے کلکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ تاچھ کے لئے پہنچی تو ممتا بنرجی نے اُس کے خلاف میٹرو