مملکتی وزیر بنڈی سنجئے کا دورہ نارائن پیٹ،26 ڈسمبر کوضلع کے متعلقہ عہدیداران کے ساتھ کلکٹر سکتا پٹنائک کا جائزہ اجلاس

   

نارائن پیٹ18 /ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اور کریم نگر کے رکن پارلیمان مسٹر بنڈی سنجے، جو اس ماہ کی 26 تاریخ کو نارائن پیٹ ضلع کے نروامنڈل کا دورہ کررہے ہیں، انکے دورہ کے سلسلہ میں کلکٹریٹ کے وی سی ہال میں ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتا پٹنائک نے ضلع کے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم، طبی، بہبود، زراعت اور زمینی سطح آب کے محکمہ کے عہدیداروں نے شرکت کی ،اس موقع پر کلکٹر نے متعلقہ محکموں کے افسران سے نیتی آیوگ کے تجویز کردہ علاقوں میں اب تک کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام رپورٹس محکمہ کے لحاظ سے تیار کی جائیں۔ خاص طور پر مرکزی وزیر مملکت (سمپورناتھ ابھیان )پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ لیں گے اور عہدیداروں کو پیش رفت رپورٹ تیار کرنے کے لیے تیار رہیں ،کلکٹر نے پوچھا کہ مٹی کے نمونے جمع کرنے کا کام جو محکمہ زراعت کو کرنا تھا، کیوں نہیں کیا گیا حالانکہ تعلیم، طبی اور بہبود کے محکموں کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ مسٹر جان سدھاکر ضلع زراعت آفیسر سے دریافت کیا کہ انکے محکمہ میں کچھ کاموں میں پیش رفت ہو ئی ہے ؟انہوں نے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں نے اس وقت کھیتوں میں فصلیں لگا رکھی ہیں اور مٹی کے نمونے جمع کرنا ممکن نہیں ہے۔ کلکٹر نے ڈی اے او کو اس پر وضا حت چاہی اور کچھ اہم مشورہ دیا۔ ٹرینی کلکٹر گریما نرولا، ڈی آر ڈی او موگلپا، ڈی پی او کرشنا، ڈی ای او گووندا راجولو، گراؤنڈ واٹر ڈپارٹمنٹ آفیسر رمادیوی، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سوبھاگیہ لکشمی، ڈاکٹر شیلجا، جی سی ڈی او پدمنالینی، ڈی ڈبلیو او جیا، ناروا ایم پی ڈی او اور سی ڈی پی او نے جائزہ میں اجلاس میں حصہ لیا۔