ستنا ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے نیاگاؤں تھانہ علاقے میں منداکنی ندی کا پانی خطرے کے نشان کوپار کر گیا ہے اور چترکوٹ کے تمام گھاٹ زیر آب ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہو رہی بارش کی وجہ سے ضلع میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ۔ منداکنی ندی میں آئے سیلاب کی وجہ سے چترکوٹ کے تمام گھاٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ رام گھاٹ کے نزدیک سیلاب کا پانی دکانوں میں داخل ہو گیا ہے ۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ضلع کی ٹمس ندی بھی طغیانی پر ہے ۔ بارش کے باعث جہاں مجگاؤں تھانہ علاقے کے کیلاش پور میں جڑون داہیا کا کچا مکان منہدم ہوگیا۔ ضلع کے بیرسنگھ پور قصبے میں بھی پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔