مندروں پر حملوں کے سلسلہ میں اے پی میں 15 سیاسی کارکن گرفتار

   

امراوتی ۔ ڈی جی پی آندھرا پردیش گوتم سوانگ نے انکشاف کیا کہ پولیس نے ریاست میں مندروں پر حملوں میں مبینہ ملوث اور حملوں سے متعلق سوشیل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلانے والے اپوزیشن کے 21 کارکنوں کی شناخت کرلی ہے ۔ ان کا تعلق تلگودیشم و بی جے پی سے ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوتم سوانگ نے کہا کہ 13 تلگودیشم اور دو بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مابقی مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین میں 17 کی تلگودیشم سے اور چار کی بی جے پی سے وابستگی ہے ۔ اب تک 15 کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بری نیت سے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔