نظام آباد۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شمبھو گڑھی کے اطراف و اکناف واقع دکانات برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو مندروں کی تحفظ کمیٹی کی جانب سے میونسپل آفس کے روبرو احتجاج کیا اور زبردستی آفس میں جانے کی کوشش کی تو پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی ۔ واضح رہے کہ انتخابات سے قبل ہندو تنظیموں کی جانب سے احمدی بازار میں واقع شمبھو گڑھی کے اطراف و اکناف کے مسلم تاجروں کے خلاف شرانگیز حرکتیں کرتے ہوئے انتخابات میں ہندو ووٹوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنے کیلئے اس طرح کی حرکت قبل از بھی کی گئی تھی اب پارلیمانی انتخابات سے قبل کوشش کی جارہی ہے اور اسی کے تحت آج بھی ہندو تنظیموں سے وابستہ قائدین پٹیل پرساد شمبھو گڑھی کے جائیدادوں کی تحفظ کا مطالبہ کیا جبکہ شمبھو گڑھی کے اطراف و اکناف مسلم بستیاں ہے اور لب سڑک ٹھیلہ بنڈی کے کاروبار کرنے والے تاجر مندر کی دیوار سے لگ کر اپنے ٹھیلہ بنڈی کے کاروبار کررہے ہیں اور انہیں ہٹانے کیلئے گذشتہ کئی سالوں سے وقفہ وقفہ سے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے مسلم تاجروںکے روزگار سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر مسلم جماعتیں خاموش رہی تو چھوٹے تاجرو ںکو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ۔