بچوں پر نظر رکھنے والدین سے ایس پی جگتیال سندھو شرما کی خواہش
ـجگتیال: جگتیال ضلع ایس پی سندھو شرما نے نوجوانوں کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات ڈرگس کے عادی نہ بنے اور اپنے سنہری مستقبل اور زندگیوں کو برباد نہ کریں ڈرگس گانجہ کے تدارک کیلئے ضلعی پولیس خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپنے بچوں پر نظر رکھنے اور ان کی حرکتوں پر توجہ دینے کی خواہش کی کیونکہ ڈرگس کا استعمال خوشیوں کے ساتھ آغاز اور غم کے ساتھ اختتام ہوگا ۔ڈرگس کے عادی ہونے کے بعد پچھتانے سے کوئی فائدہ نہیں ۔ ڈرگس فروخت کرنا استعمال کرنا دونوں بھی جرم ہے قانون سخت ہے۔ سال 2021 میں ضلع جگتیال میں گانجہ سے تعلق رکھنے والے جملہ 14 مقدمات درج ہوئے جس میں 38 افراد گرفتار کیے گیے جن کے قبضے سے 30.165 کیلو گانجہ ضبط کرنے بات کہی۔ سال 2022 میں جملہ 6 مقدمات 23 افراد گرفتار 11.20 گانجہ اور 11 گانجے کے پودے ضبط کرنے کی بات کہی۔ دریں اثنا یوم تدراک منشیات کے موقع پر نوجوانوں کو منشیات ڈرگس کی لعنت سے اور غلط عادتوں سے بچنے اور سماج کو بچانے کے پلے کارڈس تھام کر اور نعروں کی گونج میں جگتیال میں محکمہ آبکاری عہدیداران اور کالج کے طلباء و طالبات نے ضلع کلکٹریٹ سے نیو بس اسٹانڈ سرکل تک ریالی نکالی۔ منشیات کے استعمال سے بچنا اور بچانے کی ذمہ داری نوجوانوں پر ہے نوجوان ملک کا مستقبل ہے وہ ان بری عادتوں سے اپنے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں۔ محکمہ آبکاری کے عہدیداران نے ان چیزوں سے بچنے کی نوجوانوں سے خواہش کی۔