منشیات کیس : دیپکاپڈکون ، شردھا کپور ، سارہ علی خان کو سمن

,

   

نارکوٹک کنٹرول بیورو میں تین دن کے دوران پوچھ گچھ کی جائے گی

ممبئی: منشیات کے کیس میں نارکوٹک کنٹرول بیورو نے فلم اداکارہ دیپکاپڈکون، سارہ علی خان، شردھاکپور اور رکل پریت سنگھ کو سمن جاری کیا ہے۔ ان تمام کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ نارکوٹک کنٹرول بیورو میں آئندہ تین دن کے دوران حاضری دیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں منشیات کے کیس نے نیا رخ لے لیا ہے۔ منشیات اور فلمی صنعت کے درمیان ربط ضبط کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جارہی ہے، جن اداکاراؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ ٹاپ کی اداکارائیں ہیں۔ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد تحقیقات کے دوران منشیات کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ دیپکاپڈکون کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے جبکہ رکل پریت سنگھ کو کل طلب کیا جارہا ہے۔ سارہ علی خان اور شردھاکپور سے ہفتہ کے دن پوچھ گچھ کی جائے گی۔ فیشن ڈیزائنر سیمو نے کھمبتا سے بھی کل پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دیپکاپڈکون کے بزنس منیجر کرشمہ پرکاش سے بھی جمعہ کو پوچھ گچھ ہوگی۔ ریاچکرورتی کے موبائیل فون سے واٹس ایپ میسجیسکی بنیاد پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان واٹس ایپ میسیجس پر انہیں منشیات حاصل کرنے سے متعلق بات چیت کا پتہ چلا ہے۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ اداکاراؤں نے منشیات کا انتظام کرنے کی بات کہی تھی۔ 28 سالہ اداکارہ ریاچکرورتی کو ممبئی میں تلاشی کے دوران 59 گرام مریجونا کی دستیابی کے بعد علحدہ کیس درج رجسٹر کیا گیا تھا۔