سوریا پیٹ میں ضلع ایس پی نے نوجوانوں سے عہد لیا
سوریاپیٹ: عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر کاسر آباد میں ڈبل بیڈروم احاطے میں ایس پی ضلع سوریاپیٹ راجندر پرساد آئی پی ایس نے ایس آئی مفت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کے ہمراہ منشیات کی روک تھام اور نوجوانوں کی ذمہ داری کا عہد کیا۔ اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ ان دنوں منشیات کا کئی طرح سے استعمال ہو رہا ہے، نشے کی لت صحت کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو معاشرے میں جرائم بڑھیں گے اور سماجی عدم تحفظ پیدا ہوگا۔انہوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے نوجوانوں اور شہریوں میں شعور بیداری کو ناگزیر قرار دیا۔ تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں سے کہا کہ وہ محکمہ پولیس میں ملازمت حاصل کریں اور منشیات کی روک تھام کے لیے سپاہی کے طور پر کام کریں۔اس اجلاس میں میں ڈی ایس پی ناگا بھوشنم، سی آئیز وٹھل ریڈی، سی آئی انجانیولو، ایس بی انسپکٹر سرینواس، ٹریننگ انچارج سی آئی پروین کمار، آر آئیز گووندا راؤ، نرسمہا راؤ، آر ایس آئی سائی، عملہ اور تربیت یافتہ نوجوانوں نے شرکت کی۔