حیدرآباد : /6 اپریل (سیاست نیوز) منشیات فروخت کرنے کے الزام میں عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے انسداد منشیات کی خصوصی ٹیم کی مدد سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈرگس کا استعمال کرنے والے 9 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس انسداد منشیات خصوصی ٹیم جی چکرورتی نے بتایا کہ 29 سالہ ایم مدن اپنے ایک اور ساتھی ایم راجو کی مدد سے خواہشمند گاہکوں کو حشیش آئیل فروخت کرتے ہوئے آسانی سے روپئے کما رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مدن کا تعلق ناچارم سے ہے اوراس نے وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والے بجی بابو سے ایک کیلو حشیش آئیل 60 ہزار روپئے کی ادائیگی پر حاصل کیا اور اس آئیل کی 5 گرام کی بوتل کو 3 ہزار روپئے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 120 گرام حشیش آئیل موبائیل فون وغیرہ برآمد کرتے ہوئے 9 افراد بشمول طالبعلم کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔