آرمور۔/29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور سابق سیاسی قائد موجودہ ایڈیشنل پی پی آرمور منصف مجسٹریٹ کورٹ کاندیش سرینواس کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں سحری کرتے ہوئے ایک روزہ کا اہتمام کیا۔ اور اس موقع پر انہوں نے ایک دعوت افطار کا انتظام کیا۔ جسمیں مختلف سیاسی سماجی ذمیداروں کو مدعو کیا گیا۔ بعد دعوت افطار صدر مرکزی کمیٹی آرمور معین الدین نے کہا کہ کاندیش سرینواس کا روزہ رکھنا دعوت دینا اس لئے ہے کہ ہندو مسلم ایک دوسرے کے مذاہب سے محبت کریں اور یکتا قائم ہو ہندوستان ایک گلدستہ کے مانند ہیں۔ جس میں ہر رنگ برنگ کے پھول اجتماعی طور پر رہتے ہیں۔ اس طرح یہ اقدام گنگا جمنا تہذیب کی ایک مثال ہے۔