حیدرآباد/11 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ انتخابات سے قبل کانگریس ہائی کمان نے نئی ٹیم تشکیل دی ۔ جنرل سکریٹری انچارج کے طور پر مانکیم ٹیگور کی جگہ مہاراشٹرا کے قائد مانک راؤ ٹھاکرے کے بعد ہائی کمان نے اے آئی سی سی انچارج سکریٹریز میں تبدیلیاں کی ہیں۔ پارٹی کے موجودہ 2 سکریٹریز بوس راجو اور ندیم جاوید کی جگہ منصور علی خاں اور پی سی وشنو نادھ کو نامزد کیا گیا ہے۔ بوس راجو نے کرناٹک انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کامیابی کے بعد انہیں کابینہ میں شامل کیا گیا جبکہ ندیم جاوید کی جگہ کرناٹک کانگریس جنرل سکریٹری منصور علی خاں کو تلنگانہ میں ذمہ داری دی گئی ۔ پی سی وشنو نادھ کیرالا میں رکن اسمبلی ہیں اور انہیں تلنگانہ انچارج سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ کرناٹک کامیابی کے بعد تجربہ کار قائدین کو تلنگانہ میں ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ر