نئی دہلی :۔ کورونا ویکسین کی بکنگ کے لیے
CoWIN
ایپ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس کی بکنگ کے لیے آدھار ، بائیو میٹرک ، او ٹی پی یا ڈیموگرافک تصدیق کی جارہی ہے ۔ ان تفصیلات کو منظوری کے بغیر ہیلت شناختی کارڈ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس طرح حکومت نیشنل ڈیجیٹل ہیلت مشن میں عوام کو شامل کررہی ہے اور خود کار طریقہ سے شناختی نمبر تیار ہورہا ہے ۔۔