منموہن، راہول اور پرینکا کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہاکی ٹیم کو اولمپک کھیلوں میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ راہول نے کہاکہ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ یہ ملک کے لیے بہت بڑی حصولیابی ہے ۔ ملک کو آپ کی حصولیابی پر فخر ہے ۔ آپ اس جیت کے حقدار تھے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ ہاکی ٹیم کے کانسے کا میڈل جیتنے کی خوشی ہوئی اور پورے ملک کے ساتھ ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس شاندار مظاہرے نے درحقیقت مجھے 41 سال پہلے ان کی یادوں میں پہنچا دیا ہے جنھوں نے ہم میں بے پناہ جوش اور انرجی بھر دی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ جیت کھیل برادری اور ملک کے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبے میں اپنی شناخت بنانے کے لیے تحریک دے گی۔ پرینکا نے کہاکہ زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور ملک کو مزید ایک میڈل دلایا۔ اپنی مرد ہاکی ٹیم کا کھیل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ غیرمعمولی مظاہرہ۔