منوج سنہا کی جموں وکشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں کیلئے ’ہائی ٹی ‘کی دعوت

   

سرینگر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یونین ٹریٹری کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو آج شام راج بھون میں چائے پر مدعو کیا ۔ذرائع سے معلوا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی و دیگر پارٹیوں کے سربراہوں کو آج شام 6بجے راج بھون میں چائے پر مدعو کیا ۔جن سیاسی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی،پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون،اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی، جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے غلام احمد میر، پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر حکیم محمد یٰسین و دیگر لیڈران شامل ہیں۔تاہم موصوف لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے کی وجہ ابھی پوری طرح سے معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔