منچریال میں لیمو کی فی عدد نہیں ،فی کیلو کے حساب سے فروخت

   

حیدرآباد 17 مارچ : ( سیاست نیوز) : منچریال میں لیمو فی عدد کی بجائے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جس سے مقامی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ اس تجارتی عمل میں تبدیلی کی وجہ سے سپلائی میں کمی کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ وٹامن سی سے بھر پور لیمو عام طور پر دیہی گھرانوں میں پایا جاتا تھا اس دور میں لوگ ایک دوسرے سے پڑوسی کی حیثیت سے مانگ بھی لیتے تھے ۔ لیمو پہلے دس روپئے میں دو یا تین بھی مل رہے تھے لیکن اب اس تبدیلی نے 120 روپئے فی کلو کے لحاظ سے خریدا جارہا ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو حیران کردیا ہے ۔ لیمو کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد عوام لیمو خریدنے ہچکچا رہے ہیں ۔ لیمو جو زیادہ تر شادی ، سماجی اجتماعات و دیگر تقاریب سبھی میں استعمال ہوتا ہے عوام اب اس کا متبادل ڈھونڈنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ مقامی تاجروں نے کہا کہ آندھرا پردیش اور دیگر پڑوسی علاقوں سے سپلائی میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ پیداوار میں اضافہ کے بعد قیمتوں میں کمی بھی آئے گی ۔۔ ش