بنگلورو: جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں جنوب کنڑ ضلع کے منگلورو میں ایک سرکاری کالج میں حجاب تنازعہ پھر سے چھیڑا گیا ہے۔ 6 طالبات کو کلاس کے دوران حجاب پہننے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ طالبات کوکلاس میں حجاب نہیں پہننے کی وارننگ دی گئی تھی، جسے وہ مسلسل نظر انداز کر رہی تھیں۔ اس کے بعد اپینا گوڈی کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کے پرنسپل شیکھر ایم ڈی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 6 طالبات کو معطل کردیا۔ کچھ طالبات کے گروپ نے جب لڑکیوں کے حجاب پہن کر آنے کی مخالفت میں بھگوا شال پہن کر کلاس میں آنا شروع کیا تو کالج انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ لیا۔