جگتیال میں پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل سے مسلم تنظیموں کی نمائندگیاں
جگتیال ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں عیدگاہ کے لئے دس ایکٹر اراضی مسلم کمیونٹی ہال کی تعمیر اور منی حج ہاوز کا قیام اور غسل خانہ اور عیدگاہ میں فلورنگ اور دیگر مسلم مسائل پر ایک تحریری یادداشت کو صدر ملت اسلامیہ جگتیال عبدالباری نے ایک وفد جس میں جنرل سیکریٹری نعیم الدین منظور نائب صدر غیاث الدین نے سید عمر جلیل پرنسپل سیکریٹری اقلیتی فلاح و بہبود تلنگانہ ریاست کو آج جگتیال میں اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم پروگر ام میں ملاقات کرتے ہوئے حوالے کیا۔ پرنسپل سیکریٹری عمر جلیل نے مسائل کے یکسوئی کا تیقن دیا۔ دریں اثناء ضلع جگتیال میں اردو کمپوٹر سینٹر کی بحالی اور بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے اور ویمنس ڈگری کالج جگتیال میں گارمنٹ میکنگ کورس کا آغاز کرنے کے لئے اور اردو صحافیوں کے لئے اردو اکیڈیمی سے سبب کی فراہمی کے لئے صدر تحریک اردو تلنگانہ خان ضیا اور چیرمین سینٹرل اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال محمود علی اور صدر ابوالکلام یوتھ جگتیال محمد عبدالمجاہد عادل و دیگر نے بھی اس موقع پر یادداشت پیش کی۔ واضح رہے کہ ضلع جگتیال میں وقف جائیداد کا کوئی پرسان حال نہیں۔ وقف بورڈ کا نام و نشان نہیں وقف جائیداد کا تحفظ اور محکمہ کا قیام وقف کمیٹیوں اور تعمیری کام کی اجازت کے لئے برسوں سے زیر التوا درخواستوں کی یکسوئی ضروری ہے۔ مسجد پرانی پیٹھ جگتیال کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت سے 20 لاکھ فنڈس کی منظوری کے لئے سال 2015 میں اس وقت کے ڈپٹی چیف منسٹر اور اسوقت کے نظام آباد کے رکن پارلیمان کے کویتا سے مسلسل نمائندگی کے باوجود آج تک فنڈس کی عدم منظوری پر گذشتہ روز جگتیال دورہ پر آئے تلنگانہ محکمہ اقلیتی و بہبود پرنسپل سیکریٹری سید عمر جلیل کو صدر انتظامیہ کمیٹی و نمایندہ سیاست ٹی وی نے ملاقات کرتے ہوئے ایک اور تحریری یادداشت حوالے کی اور تفصیلات سے واقف کروایا۔ عمر جلیل نے ان مسائل کو جان کر حل کرنے کا تیقن دیا۔