منی شنکر کا ذہنی توازن بگڑگیا

   

راجیو گاندھی کے بارے میں بیان پر پارٹی قائدین کا ردعمل
نئی دہلی : سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے بارے میں اپنے سنسنی خیز انکشاف کے ذریعہ ایک نیا سیاسی طوفان چھیڑدیا جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ راجیو گاندھی کیمبرج اور پھر امپیریل یونیورسٹی دونوں جگہ فیل ہوئے تھے ۔ اس دعویٰ کے ساتھ ہی بی جے پی آئی ٹی سیل خوشی سے جھوم اٹھا ۔ دوسری طرف کانگریس کے قائدین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ منی شنکر کا ذہنی توازن بگڑچکا اور انہیں اپنا طبی معائنہ کرانے کی ضرورت ہے۔مہاراشٹرا کانگریس کے سابق سربراہ ناناپتولے نے ایئر پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ فضول باتیں کررہے ہیں جبکہ راجیو گاندھی کو گزرے زائد از تین دہے ہوگئے ہیں۔