منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنانڈس کو ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ مقدمہ میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی جس میں کروڑ پتی مجرم سکیش چندر شیکھر شامل ہیں، جس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کر رہی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے یہ حکم سنایا جو گزشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا تھا۔ آرڈر کی تفصیلی کاپی دن میں بعد میں دستیاب کروائی گئی۔ ای ڈی نے حال ہی میں جیکولین کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے اپنی دوسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ 26 ستمبر کو عدالت نے جیکولین کو گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا تھا۔ جیکولین اور بالی ووڈ کی ایک اور شخصیت نورا فتیحی نے مقدمہ میں بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کروائے ہیں۔ قبل ازیں ای ڈی نے جیکولین کے 7.2 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کو منسلک کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے ان تحائف اور جائیدادوں کو جیکولین اور نورا کو جرم کی آمدنی قرار دیا۔ فروری میں، ای ڈی نے چندر شیکھر کی مبینہ معاون پنکی ایرانی کے خلاف اپنی پہلی ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی جس نے انہیں بالی ووڈ اداکاروں سے متعارف کروایا تھا۔