منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

   

نئى دہلی: منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ جاری ہے۔ کل بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس کے پیش نظر راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی آپ کو بتاتے چلیں کہ مانسون اجلاس میں آج تک ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب دونوں ایوانوں کی کارروائی اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ملتوی نہ ہوئی ہو۔