جڑچرلہ ۔ 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منی پور میں ہو رہے ظلم و بربریت کے خلاف جڑچرلہ سی پی ایم، سی پی آئی کی جانب سے احتجاجی دھرنا امبیڈکر چوراہے پر رکھا گیا۔ اس موقع پر بی جگن منڈل سکریٹری سی پی ایم نے منی پور حکومت کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر راج قائم کرتے ہوئے عوام کی جان مال و آبرو کی حفاظت کرنے کی مرکزی حکومت سے خواہش کی۔ بایاں بازو کے تنظیموں کی جانب سے ایک گھنٹہ تک احتجاج کیا گیا۔ قائدین پی جگن، کرشنیاں، پرشورام، ستیا، لکشمی دیوی محمد منا، سائیلو، جنگیاں، منصور، کرشنیا و دیگر نے شرکت کی۔ قائدین نے کہا کہ ملک کی عوام بی جے پی کی نفرت کی سیاست سے بدظن ہوگئی ہے۔ ابھی وقت ہے انصاف کرتے ہوئے عوام کی مدد کریں، تفرقہ کی سیاست سے باز آنے کمیونسٹ قائدین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔