منی پور سے تلنگانہ عوام کے انخلاء کے اقدامات

   

خصوصی ہیلپ لائن کا قیام ، ڈی جی پی انجنی کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 6 مئی ( سیاست نیوز ) ریاست منی پور میں جاری تشدد کے دوران تلنگانہ پولیس نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے ۔ منی پور میں موجود تلنگانہ کے شہریوں کو بہ حفاظت اپنی ریاست منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ مسٹر انجنی کمار نے آج اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا اور بتایا کہ خصوصی ہیلپ لائن کو قائم کیا گیا ہے ایسے شہری جو تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور منی پور میں موجود ہیں انہیں اپنی ریاست منتقل کرنے کے لیے ہیلپ لائن کو قائم کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی سماتی کی نگرانی میں ہیلپ لائن کام کرے گا ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ تلنگانہ پولیس تشدد کے پیش نظر منی پور پولیس سے مکمل رابطہ میں ہے اور منی پور پولیس کے تعاون سے شہریوں کو منتقل کرنے کے اقدامات کرلیا ہے ۔ انہوں نے 7901643283 کے ذریعہ رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی ۔۔ ع