امپھال : منی پورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے بشنو پور اور چوراچند پور ضلع کے درمیان سرحدی علاقوں میں الگ الگ واقعات میں ایک پولس اہلکار اور ایک نوعمر لڑکے سمیت کم از کم 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ کل شام مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص مارا گیا جبکہ صبح کے وقت تین دیگر ہلاکتوں کی اطلاع ملی۔ پچھلے دو مہینوں سے، ان دونوں اضلاع کے درمیان سرحدی علاقوں میں ہلاکتوں، تشدد اور آتش زنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ فوج کے ذرائع کے مطابق، بشنو پور ضلع کے تحت کانگوائی علاقہ موجودہ بحران کے آغاز سے ہی ایک حساس علاقہ رہا ہے۔ منی پور میں دونوں برادریوں کی قربت کی وجہ سے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ‘بفر زون’ تشکیل دیا ہے اور صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کیلئے بھاری تعداد میں سیکیوریٹی عہدیداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم جذبات بھڑکتے رہے اور دن کے وقت بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور حالات کشیدہ ہیں۔
تاہم آج صبح سے حالات قابو میں ہیں۔
