نئی دہلی: کانگریس نے پیر کو منی پور میں تشدد کے تازہ ترین واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کو فوری طور پر برطرف کر دیا جائے۔.پارٹی کے صدرملکارجن کھرگے نے بھی دعویٰ کیا کہ منی پور میں وزیر اعظم مودی کی ناکامی ناقابل معافی ہے۔ یکم ستمبر کو امپھال مغربی ضلع کے گاؤں کوتروک میں ریموٹ کنٹرول ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا گیا جس میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ اگلے دن تقریباً تین کلومیٹر دور سینجم چرانگ میں دوبارہ ڈرون استعمال کیے گئے اور حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثنا، ہفتے کی رات جیری بام میں تشدد میں پانچ افراد مارے گئے۔ کھرگے نے ان واقعات کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کیا اور کہا کہ منی پور میں وزیر اعظم مودی کی شدید ناکامی ناقابل معافی ہے۔ منی پور کے سابق گورنر انسویا یوکی جی نے کہا کہ تنازعات سے متاثرہ ریاست کے لوگ پریشان اور غمزدہ ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی ان سے ملنے آئیں۔ انہوں نے الزام لگایاکے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 16 مہینوں میں منی پور میں ایک سیکنڈ بھی نہیں گزاراجب کہ ریاست میں تشدد بلا روک ٹوک جاری ہے اور لوگ مودی ۔شاہ کی شمولیت کے نتائج بھگت رہے ہیں۔