’ من کی بات ‘ پروگرام میں این ٹی آر کو خراج

   

سیاست اور فلموں میں خدمات کا مودی نے اعتراف کیا
حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے پروگرام ’’ من کی بات‘‘ میں آنجہانی این ٹی راما راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی راما راؤ کی شخصیت عوام کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ’ من کی بات‘ کے 101 ویں ایپی سوڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے این ٹی آر کو ان کی صدی جینتی کے موقع پر خراج پیش کیا۔ مودی نے کہا کہ سیاست کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا میں این ٹی آر نے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے اور دونوں شعبہ جات پر ان کے انمٹ نقوش ہیں۔ این ٹی راما راؤ نے کئی کرداروں کو ادا کرتے ہوئے انہیں یادگار بنادیا۔ کروڑہا افراد کے دلوں میں انہوں نے جگہ بنائی ہے۔ 300 سے زیادہ فلموں میں این ٹی آر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رام اور کرشنا کے کردار میں این ٹی آر نے غیر معمولی رول ادا کیا جسے آج بھی عوام یاد کرتے ہیں۔ نریندر مودی نے ساورکر کی جینتی پر انہیں خراج پیش کرتے ہوئے ان کے کارناموں کو یادکیا۔ر