نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل 65 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں منعقدہ “عوامی پارلیمنٹ: اختراعات کے ذریعے رسائی” کے موضوع پر ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں عوام کی امیدوں اور امنگوں کا اظہار پارلیمنٹ کے کیا جاتا ہے اور عوام پارلیمنٹ کو اپنی سماجی و اقتصادی حالت میں تبدیلی کی ضامن کے طور پر دیکھتے ہیں۔ پارلیمنٹ ایک ایسا نمائندہ ادارہ ہے ، جس پر عوام کی توقعات کے مطابق کام کرنے کی ذمہ داری۔ مسٹر برلا نے شرکاء سے کہا کہ وہ ایک خوشحال، جامع اور بیدار معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کریں، تاکہ ترقی کے فائدے معاشرے کے آخری فرد تک پہنچیں۔ ہندوستان میں جمہوری نظام کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے شری برلا نے کہا کہ ہمارے ملک کے لوگوں نے آزادی کے بعد سے 75 برسوں میں بارہا آزادانہ ،غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوری اداروں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انتخابات میں ووٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام جمہوریت کو بہترین طرز حکمرانی سمجھتے ہیں۔ہندوستان کے عالمی سطح پر ابھرنے کی تعریف کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ 75 سال کے اس کامیاب سفر کو ہم اس سال آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر منا رہے ہیں، جس میں ہم اپنے ملک کو خوشحالی اور ترقی کے میدان میں دنیا کی صف اول میں لانے لانے کا عہد کر رہے ہیں ۔